شعیب اختر مزے کے من موجی آدمی ہیں، کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنی جارحانہ تیز ترین گیندوں سے مخالف بلے بازوں کو چکرا دیتے، کتاب لکھی تو اس میں بھی اتنا کھل کر بولے کہ کئی تنازعات کھڑے ہوئے۔ آج کل کمنٹری کرتے ہیں تو وہ بھی بن داس۔ جو جی میں آئے کہہ ڈالتے ہیں۔ باتیں ان کی مزے کی ہوتی ہیں۔
شعیب اختر کے زمانے میں جب آسٹریلیا دنیا کی سب سے مضبوط ترین کرکٹ ٹیم تھی، تب آسٹریلیا بمقابلہ آئی سی سی کرکٹ الیون کی سیریز ہوئی۔ میلبورن میں تین ون ڈے میچز کھیلے گئے اور سڈنی میں ایک ٹیسٹ ہوا۔
آسٹریلیا تمام میچز یک طرفہ طور پر جیت گیا، آئی سی سی کرکٹ الیون کے سپرسٹارز ڈھیر ہوگئے۔ ٹیسٹ میں برائن لارا، ڈریوڈ، انضمام الحق، گریم سمتھ، سہواگ، جیک کیلس، مارک باؤچر وغیرہ بری طرح ناکام ہوئے، ون ڈے میچز بھی یک طرفہ رہے۔
مزید پڑھیں
-
نیوزی لینڈ نے انڈیا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیاNode ID: 881197