کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فریم ورک کی منظوری دیدی
’سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فضائی نیویگیشن کے استعمال کے شعبے میں تعاون کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ریاض میں ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے رہنما اصولوں کے عمومی فریم ورک پر اصولی طور پر منظوری دی ہے۔
ولی عہد کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فضائی نیویگیشن، ایکسپلوریشن اور پر امن مقاصد کے لیے فضائی حدود اور خلا کے استعمال کے شعبے میں تعاون کی منظوری دی ہے۔
وزراء کی کونسل نے سعودی،انڈین اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی معیشت اور سرمایہ کاری کمیٹی کی وزارتی میٹنگ کے نتائج اور دونوں دوست ممالک کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہونے والی پیشرفت اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے ہونے والی مفاہمت کی بھی منظوری دی ہے۔
اجلاس کے آغاز میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوست ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا ہے۔