Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپ ٹیکسی کے ذریعے سعودیوں نے 9 ماہ کے دوران 1.1 ارب ریال کمائے

ریاض ریجن 39 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔ (فوٹو اخبار 24)
سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ مسافروں کی نقل و حمل کی ایپلی کیشنز میں کام کرنے والے سعودی ڈرائیوروں کی کل آمدنی اس سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 1.1 ارب ریال سے زیادہ ہوچکی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں  میں مسافروں کی نقل و حمل کی ایپلی کیشنز کے ذریعے کیے گئے سفر کی تعداد اس عرصے کے دوران 51.8 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔
تیسری سہ ماہی میں شرح نمو رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 41 فیصد جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔
ریاض ریجن میں ایپ ٹیکسی کا کام کرنے والے سعودی ڈرائیوروں نے اس حوالے سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی اور سرفہرست رہے۔ جو کل ٹرپس کا 39 فیصد ہے۔
دوسرا نمبر  25 فیصد کے ساتھ مکہ مکرمہ ریجن کا ہے جبکہ مشرقی ریجن 16 فیصد ٹرپس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ٹی جی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفر کے بڑھتے ہوئے گراف اس بات کا ثبوت ہیں کہ مملکت میں نقل و حمل کی ایپلی کیشنز کامیابی جانب رواں دواں ہیں اور مرد و خواتین مسافر نقل و حمل کی ان جدید ایپلی کیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ یہ نقل و حمل کے ایک  محفوظ، آرام دہ ذرائع ہیں جو بھیڑ کو کم کرنے اور مختلف منزلوں تک پہنچنے میں لگنے والے  وقت کو کم کرنے میں معاون ہیں۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام کل وقتی سعودی خواتین و حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ ایپلی کیشنز کے ذریعے مسافروں کی نقل و حمل کی خدمات میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ (ھدف) کی طرف سے فراہم کردہ مالی معاونت حاصل کریں اور ان ایپلی کیشنز کی نشاندہی کرنے والی لچکدار کام کی پالیسی کے مطابق اپنا وقت صرف کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: