نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر دو شہریوں کو سزائے موت
’آج منگل کو مشرقی ریجن میں عدالت فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر دو شہریوں پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری فیصل بن مسفر آل مسعود اور موید بن سلیمان الشویمان کو نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش کے بعد تمام شواہد اور دلائل کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش گیا جس نے جرم ثابت ہونے پر اور فساد فی الأرض پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزائی سنائی‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو مشرقی ریجن میں عدالت فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔