Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن سے غداری اور دہشت گردی پر شہری کو سزائے موت

’وہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد کرتا بھی کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ وطن سے غداری، القاعدہ سے وابستگی، دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمی پر شہری کو سزائے موت دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ الزامات کی بنا پر سعودی شہری علی عبد المجید آل نمر کو گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ القاعدہ سے وابستہ ہے اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد کرتا بھی کرتا ہے‘۔
’تمام شواہد، ثبوت اور گواہوں کے ساتھ مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے مذکورہ شخص کا سر قلم کرنے کی سزائے سنائی‘۔
’بعد ازاں عدالتی فیصلہ اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا جس نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی سے منظوری لینے بعد آج ہفتے کو ریاض میں فیصلے پر عمل کردیا گیا‘۔
 

شیئر: