سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب
’سعودی قیادت نے شیخ محمد عبد العزیز حمود الجراح الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے شیخ محمد عبد العزیز حمود الجراح الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
امیر کویت کو روانہ کئے گئے مکتوب میں سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ محمد عبد العزیزحمود الجراح الصباح کی وفات کی المناک خبر ملی ہے‘۔
’ہم متوفی کی بخشش اور رحمت کے علاوہ بلندی درجات اور جنت کے اعلی مقام کی دعا کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے ’ہم آپ سے اور متوفی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دلی کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔
اسی طرح کا ایک اور مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔