Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن سے درج شدہ پیشے کے علاوہ دوسرا کام لینا خلاف ورزی

’درج شدہ پیشے کے علاوہ کوئی اور کام لیا جائے تو اس کی اطلاع کردی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ہر کارکن کے سرکاری دستاویز میں مخصوص پیشہ درج ہے، اس سے کوئی دوسرا کام لینا قانون محنت کی خلاف ورزی ہے۔
سبق ویب سائٹ وزارت نے کہا ہے کہ ’اگر کسی تجارتی ادارے میں کارکن سے درج شدہ پیشے کے علاوہ کوئی اور کام لیا جارہا ہے تو اس کی اطلاع کردی جائے‘۔
ایکس پر وزارت سے سوال کیا گیا ہے کہ بعض تجارتی ادارے سعودی شہریوں کے لیے مخصوص پیشوں پر غیر ملکیوں کو بھرتی کرتی ہیں جبکہ غیر ملکی کارکن کے اقامے میں کوئی اور پیشہ لکھا ہوتا ہے‘۔
اس پر وزارت نے کہا ہے کہ ’کارکن سے وہی کام لینے کی پابندی ہے جو اس کے اقامے اور لیبر کارڈ میں درج ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کام لینا قانونی محنت کی خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: