فائنانسنگ سپورٹ سروس کے لیے فرانس کے ساتھ 10 بلین ڈالر کی مفاہمت
جمعرات 5 دسمبر 2024 15:29
’دونوں ملکوں کے درمیانے والی مفاہمت کا حجم 10 بلین ڈالر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور فرانس کے بینک بی بی آئی فرانس کے درمیان فائنانسنگ سروسز فراہم کرنے کی مفاہمت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیانے والی مفاہمت کا حجم 10 بلین ڈالر ہے۔
مفاہمت کے تحت دونوں ملک سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے لیے فائنانسنگ سروسز کے شعبے میں خدمات انجام دی جائے گی۔
مفاہمت کا مقصد سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور فرانسی بینک کے درمیان تعاون بڑھانا ہے جس کے تحت فرانسیسی برآمدات بڑھائی جائیں گی۔
یہ مفاہمت سعودی وژن 2030 کے حصول میں معاون ثابت ہوگی جس کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔