Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد

’گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں نان آئل شعبے میں گروتھ 4.3 فیصد زیادہ رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2024 کی تیسری سہماہی کے دوران جی ڈی پی کی حقیقی گروتھ 2.8 فیصد رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تیسری سہماہی کی گروتھ گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں نان آئل شعبے میں 4.3 فیصد زیادہ رہی ہے۔
جبکہ تیل شعبے میں اس کا تقابل گزشتہ سال مماثل سے مدت سے کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس میں 0.05 فیصد اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں حکومتی شعبے میں  بھی3.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’2024 کی دوسری سہماہی کے مقابلے میں 2024 کی تیسری سہماہی کے دوران جی ڈی پی میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

شیئر: