امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے منگل کو قصر بیان میں سعودی وزیرمملکت و کابینہ کے وزیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے امیر کویت اور ولی عہد کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور ان کی ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، وزیرخزانہ محمد الجدعان، معاون وزیر خزانہ ھندی بن عبداللہ السحیمی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔