Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیریٹج کمیشن کی قاہرہ میں سعودی ثقافی ورثے کی نمائش

سعودی پویلین میں دستکاری کی ایک وسیع رینج رکھی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹج کمیشن، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ’ہمارا ورثہ‘ نمائش میں شریک ہے جو 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔
سعودی پویلین میں دستکاری مصنوعات کی ایک وسیع رینج رکھی گئی ہے جو مملکت کے ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سعودی فنکاروں نے دستکاری کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔


مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے 12 دسمبر کو نمائش کا افتتاح کیا (فوٹو: ایس پی اے)

نمائش سعودی پویلین کا مقصد مملکت کے ثقافتی ورثے کو عالدمی سطح پر متعارف کرانا اور مقامی دستکاروں کے تخلیقی کاموں کو اجاگر کرنا ہے۔
مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے 12 دسمبر کو نمائش کا افتتاح کیا۔ سعودی ہیرٹیج کمیشن سمیت مختلف پویلین کا دورہ کیا جہاں انہیں سعودی فنکاروں کے تخلیقی کاموں اور مصنوعات کے بارے میں بتایا گیا۔
مصری وزیراعظم کا کہنا تھا’ یہ نمائش منفرد فن پاروں کی نمائش، مارکیٹنگ اور شریک ممالک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کےلیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔‘

شیئر: