Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان کی شاہ سلمان کو مبارکباد

انقرہ ..... ترک صدر رجب طیب اردگان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم بنانے کے فیصلے پر شاہ سلمان کو مبارکباد پیش کی ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے اس موقع پر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی قیادت نے ترکی کی جانب سے قطر سے کشیدہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق کیا۔ بیان کے مطابق اردگان نے سعودی رہنماﺅں سے رابطہ کیا تھا اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر زور دیاگیا۔ صدارتی بیان میں یہ بھی بتایا کہ اردگان اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر: