Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی وزراء کونسل کا اجلاس ، شام ، لبنان اور غزہ کی صورتحال پرغور

اجلاس میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی گئی (فوٹو، ایس پی اے)
جی سی سی وزراء کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں  شام ، لبنان  و غزہ کی تازہ ترین صورتحال زیر بحث آئی۔ شرکاء نے شام کی خودمختاری اور سالمیت کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کسی قسم کی بیرونی مداخلت کو مسترد کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کویت میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 46 ویں غیرمعمولی اجلاس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ  شامی عوام کی خواہشات کے مطابق انتقال اقتدار کے لیے کی جانے والی عوامی کوششوں کا مکمل احترام کیا جائے گا۔
وزارتی کونسل نے شام میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قومی مفاہمت و شامی ریاستی اداروں کی سلامتی کےلیے کیے گئے اقدامت کا بھی خیرمقدم کیا ساتھ ہی شام کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے اور عائد پابندیاں اٹھانے پر بھی زوردیاگیا۔
کونسل نے اپنے اجلاس میں شام اور اس کے سرحدی علاقوں میں مسلسل اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ گولان میں توسیع پسندی اور اسرائیلی قبضے کی مذمت کی ۔ جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر،وبین القوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار داداوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کونسل نے لبنان کی خود مختاری اور سالمیت کے حوالے سے جی سی سی ممالک کے موقف کی توثیق کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ مکمل سیاسی اور اقتصادی اصلاحات پر عمل کیا جائے تاکہ علاقہ دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز نہ بن سکے ایسی سرگرمیاں خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہوتی ہیں ان کے سد باب کے لیے لبنانی سیکیورٹی فورسز کے کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
وزراتی کونسل کے اجلاس میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل و معاہدہ طائف  پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور لبنان کی خودمختاری کی اہمیت  پرزوردیاگیا ۔
اجلاس کے آخر میں وزارتی کونسل نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ جی سی سی ممالک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

خلیجی ممالک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

غزہ پٹی میں جنگ بندی ، محاصرے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سرحدیں غیرمشروط اور فوری طورپر کھولنے پربھی زوردیا گیا تاکہ انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں کو تیز تر کرتے ہوئے ضرورت مندوں تک امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔
اجلاس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد عرب ممالک کے اداراتی امور کے ڈائریکٹر غازی العنزی ، سعودی سفارت خانے کے ڈائریکٹر سیاسی امور یحیی القحطانی بھی موجود تھے۔

شیئر: