Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس ،ر حمن ملک جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد...سابق وزیر داخلہ رحمان ملک جمعہ کو پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے بطور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہو رہا ہوں، لوگ کہتے تھے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا لیکن آج تمام ثبوتوں کے ساتھ پیش ہو گیا ۔ انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپر مل کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔اپنے دور میں جو بھی تحقیقات کیں وہ ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ سرکاری سطح پر کیں اس وقت کے صدر کو لکھے گئے خطوط اور ثبوت بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش کروں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہاکی کا پلیئر ہوں، گول کر ہے ہی نکلوں گا۔ جے آئی ٹی کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے مطمئن کر نے کی کوشش کروں گا۔

 

شیئر: