کنگ فہد پل پر دو افراد کو گاڑی میں چھپا کر لانے والا غیر ملکی گرفتار
’اپنے دو ہم وطنوں کو ملک میں داخل کرانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ کنگ فہد پل کے ذریعہ بحرین سے سعودی عرب آنے والے غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے اپنی گاڑی میں دو افراد کو ملک میں داخل کرانے کی کوشش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ شخص نے اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں اپنے دو ہم وطنوں کو ملک میں داخل کرانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان کے ساتھ تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔