Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو تمام مطالبات پورے کرنا ہونگے، الجبیر

واشنگٹن ......سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی فہرست پر کوئی گفتگو نہیں ہوسکتی۔ فہرست میں درج تمام مطالبات قطر کو پورا کرنے ہونگے۔ قطر کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات برادر اور ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے ہمارے لئے تکلیف دہ ہیں تاہم دہشتگرد و انتہا پسند جماعتوں کی حمایت اور کئی ملکوں کے اندرونی امور میں مداخلت و اشتعال انگیزی کے باعث قطرکا بائیکاٹ مجبوراً کرنا پڑا۔ قطر کی جانب سے ریاض معاہدے کی پابندی نہ کرنے پر اس کے خلاف اقدامات کرنا پڑے۔ الجبیر نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے قطر کے سامنے مطالبات کی ایک فہرست رکھی ہے اور اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ ہم نے اپنا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

شیئر: