Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں مالدار شہریوں میں سعودیوں کا نمبر19واں

  ریاض ...... مالدار ترین شہریوں کے حوالے سے سعودی عرب پوری دنیا میں 19ویں نمبر پر آگیا۔سعودی مالداروں میں سے ہر ایک کی دولت30 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اماراتی جریدے البیان کے مطابق سعودی عرب میں 2640 مالدار ہیں۔ انکی مجموعی دولت 427ارب ڈالر ہے۔ یہ اعدادوشمار ویلتھ ایکس کمپنی نے 2017ءکے حوالے سے جاری کئے ہیں۔ امارات مالدار شہریوں کے حوالے سے دنیا میں 28ویں نمبر پر ہے اور مشرق وسطیٰ میں اسکا نمبر سعودی عرب کے بعددوسرا ہے۔ امارات میں 1120مالدار شہری ہیں۔ انکی مجوعی دولت 272ارب ڈالر ہے۔ مالداروں کی تعداد میں سالانہ 2.8فیصد اور دولت کے حوالے سے 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پوری دنیا میں سب سے مالدار امریکہ(73110) دوسرا نمبر جاپان (16740)، تیسرا نمبر چین(13450) اور پانچواں نمبر برطانیہ (8860) کا ہے۔

شیئر: