کویت: ملک اہم اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ
کویت: کویتی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ملک کے اہم اداروں کو سائبر حملوں سے ہوشیار کیا ہے۔ بورڈ کے سربراہ انجینئر سال الاذینہ نے القبس اخبار کو بتایا کہ کویت کے اہم اداروں میں سائبر حملوں کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دنوں بعض تجارتی اداروں سمیت مختلف بینکوں پر حملہ ہوچکا ہے۔ بین الاقوامی ہیکرز آئند دنوں کویت کے اہم اداروں کو خطرناک وائرس کا نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کام کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے سسٹم کو سائبر حملوں سے بچائیں۔