Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض :سانحہ احمد پورشرقیہ نے عیدکوسوگواراور قوم کوغمگین کردیا

ریاض (ذکاءاللہ محسن)جمعیت علماءاسلام ریاض کے رہنما جنرل قاری گل نواب نے جماعتی احباب اورکمیونٹی اراکین کے اعزازمیں عیدملن پارٹی کااہتمام کیا جس میں جمعیت علماءاسلام کے ارکان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرجمعیت علماءاسلام کے رہنماقاری عزیزالرحمن ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ احمد پورشرقیہ نے عیدکوسوگواراورقوم کوغمگین کردیا ۔کوئٹہ، کراچی اور پاراچنار واقعات سے واضح ہوگیاکہ دہشت گرد پوری طرح فعال ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر ناداروں کوخوشیوں میں شریک کیاجائے۔ رمضان کے اختتام پرعیدکاموقع اللہ کابہت بڑاانعام ہے لیکن اس مرتبہ عیدسے قبل کے واقعات نے مجھ سمیت پوری قوم کو سوگوارکردیا۔ افسوس کی بات ہے کہ رمضان مبارک کے مہینے میں عوام مشکلات کاشکار رہے۔ لوڈشیڈنگ اورمہنگائی کے عذاب کاشکاررہے۔ عیدملن پارٹی میں قاری فضل وہاب، قاری جلیل،قاری نصیراحمد ،قاری شیربہادر، قاری بخت جہان،قاری فضل امین، قاری سدیر رضاخان، حافظ عبدالوہاب اوردیگرنے شرکت کی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: