قاہرہ۔۔۔۔سعودی عرب نے اندرون ملک پٹرول کے نرخ بڑھا نے کا پروگرام ملتوی کردیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے توجہ دلائی ہے کہ پٹرول کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ 2018کے شروع تک ملتوی کردیا گیا۔ بلومبرگ نے 4مختلف ذرائع کے حوالے سے اس کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں پوری دنیا میں جاری کساد بازاری کو دیکھتے ہوئے تیل کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ ملتوی کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے اکتوبر 2016ء میں اعلان کیا تھا کہ اندرون ملک پٹرول کے نرخ 2017میں بڑھائے جائیں گے۔ پھر دسمبر 2016ء میں وزیر پٹرولیم نے کہا تھا کہ ان کا ملک تیل کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ ملتوی نہیں کریگا۔