Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین نواز وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد... وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز دوحہ اور لندن کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا حسین نواز لندن سے قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس پہنچے۔ ایئرپورٹ سے وزیر اعظم ہاوس روانہ ہوئے۔ حسین نواز 6 جولائی کو قطر روانہ ہوئے تھے۔ قطری شہزادے سے اہم ملاقات کے بعد لندن چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پیر کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی حتمی رپورٹ بھی پیش کر رہی ہے۔

 

شیئر: