Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1500افریقی علماء سعودی عرب کے ساتھ

بنجول۔۔۔۔گامبیا کے دارالحکومت بنجو ل میں منعقدہ سعودی جامعات کے ابنائے قدیم فورم کے شرکاء نے واضح کیا ہے کہ ہر طرح کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف سعودی اقدامات درست ہیں۔انہوں نے دہشتگردی کی فنڈنگ کی مزاحمت سے متعلق بھی سعودی موقف کی حمایت کی۔ مغربی افریقہ کے 1500علماء نے خلیج کے علاقے میں نفرت پھیلانے اور پڑوسی ملکوں کے امور میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب عموما ً دنیا بھر اور خصوصاً مسلم اقلیتوں کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

شیئر: