ریاض- - - - -غیرقانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت 21شوال1438ھ تک 572488تارکین وطن نے استفادہ کیا۔ ان میں سے 12ہزار فنگر پرنٹس کے منفی اثرات سے استثنیٰ کے باعث ملازمت کے ویزوں پر سعودی عرب واپس آگئے ۔ محکمہ پاسپورٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب نے غیر قانونی تارکین کو جرمانوں ، سزائوں اور فنگر پرنٹس کے منفی اثرات سے استثنیٰ دیا تھا۔شروع میں 90روز کی مہلت دی گئی تھی پھر یکم شوال سے آخری ماہ تک مزید 30دن کی مہلت دی گئی ۔ تارکین سے کہا گیا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر وطن واپس جا سکتے ہیں ۔ محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں 50سے زیادہ استقبالیہ مراکز وطن واپسی کی کارروائی کیلئے قائم کر رکھے ہیں ۔