ریاض۔۔۔۔سعودی عرب دومۃ الجندل میں پون چکی سے سالانہ 400میگا واٹ بجلی تیار کریگا۔سعودی وزارت توانائی وصنعت و معدنیات نے متعلقہ کمپنیوں کو اس منصوبے میں سرمایہ لگانے کی دعوت دیدی۔10اگست 2017تک کمپنیوں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی اس کے بعد ٹینڈر کا نمبر آئے گا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا۔