القدس۔۔۔مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری قابض اسرائیلی فوجی کی گولی سے زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجی مسجد اقصیٰ کے اطراف فلسطینی مظاہرین کے خلاف کارروائی کررہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے باب الاسباط کے علاقے میں فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں چلائیں۔ مسجد اقصیٰ کے خطیب بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔