Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے حکم پر یمنی پر تشدد کرنے والا شہزادہ گرفتار

 شہزادہ اور اس کے رفقاء کے ساتھ شاہی خاندان سے تعلق کی وجہ سے کوئی رعایت نہ کی جائے اور سزا پانے تک رہانہ کیا جائے
 
ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے حکم پر شہزادہ سعود بن عبد العزیز بن مساعد آل سعود اور اس کے تمام شرکاءکو گرفتار کرلیا گیا۔ شہزادہ سعود بن عبد العزیز نے ایک یمنی تارک پر تشدد کرکے اسے لہو لہان کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق شہزادہ سعود بن عبد العزیز اور اس کے رفقاءنے ایک یمنی تارک کو بغیر کسی وجہ حق کے مار مار کر لہو لہان کردیا اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی تھی۔ بعد ازاں یمنی تارک نے وڈیو پیغام میں شاہ سلمان سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ یہ وڈیو یوٹیوب اور دیگر ذرائع پر اس قدر وائرل ہوگئی کہ ٹویٹر پر صارفین کا شہزادے کوگرفتار کرنے کا مطالبہ ٹرینڈ بن گیا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ سلمان کے حکم پر شہزادہ سعود بن عبد العزیز بن مساعد بن سعود بن عبد العزیز آل سعود اور اس کے تمام رفقاءکو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ سلمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ شہزادے اور اس کے رفقاءکے ساتھ شاہی خاندان سے تعلق کی وجہ سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ ان کے جرم کے متعلق پوری تفتیش کی جائے اور صاحب حق کو حق دلانے تک اور قصور وار کو عدالت میں پیش ہونے اور سزا پانے تک رہانہ کیا جائے۔ شاہ سلمان نے ہدایت کی کہ ملک میں کوئی بھی شخص شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کی بنا پر یا اپنے منصب یا جاہ ومال کے زور پر نا انصافی کرے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔ 
 

شیئر: