Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر حسن علی پر قسمت مہربان

 
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی پیسر حسن علی پر قسمت مہربان ہے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے بعد اب ان کا کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے بعد کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔فاسٹ بولر نے سی پی ایل کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی میچز امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ہوں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست دےدی ہے۔ حسن علی چند روز قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔ کریبیئن لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی مایہ ناز کھلاڑی شریک ہوں گے۔سینٹ کٹس کی قیادت کرس گیل کر رہے ہیں جبکہ اسکواڈ میں پاکستانی آل راو¿نڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز پر غیرملکی لیگز کے دروازے کھل گئے ہیں۔ محمد عامر برطانیہ میں کاونٹی کھیل رہے ہیں، قومی کپتان سرفراز احمد کا برطانوی کلب یارکشائر سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جنید خان کا بھی معاہدہ ہوا ہے، عماد وسیم کا بھی انگلش کاونٹی سے معاہدہ ہوا تاہم ویزہ میں تاخیر کے باعث وہ شرکت نہیں کر سکے۔

شیئر: