ممبئی- - - - - - بولی وڈ اداکاراداکار شاہ رخ خان اب حقیقی زندگی میں بھی گائیڈ بنیں گے۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ”جب ہیری میٹ سجل“ میں ایک گائیڈ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔شاہ رخ خان کوجودھ پور گائیڈ ایسوسی ایشن نے اعزازی رکنیت فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے انہوں نے قبول بھی کر لیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے شاہ رخ کو اعزازی رکنیت دینے کے لئے جودھپور مدعو کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم جب ہیری میٹ سیجل 4 اگست کو ریلیز ہو گی۔یہ فلم 18جولائی کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔