Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجن کپوراورسونم اسکول فیلو

ممبئی- - - - - - بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اپنی چچازادبہن سونم کپور کو لے کر انتہائی حساس ہیں۔ ارجن نے کہا، ”سونم میری پسندیدہ چچازادبہن ہیں۔ہم دونوں ہم عمر ہیں اورایک ہی اسکول میں پڑھے اور شروعات سے ہی میں ان کو لے کر بہت حساس ہوں اور وہ میری زندگی میں ہمیشہ یوں ہی رہیں گی۔” ارجن نے کہا،”میں سنیما کو پیار کرنااور شائقین کی مسلسل تفریح کرتے رہنے کی خواہش کو محسوس کرتا ہوں۔ ایک خاندان کے طور پر ہم فلموں سے پیارکرتے ہیں اور خاندان میں میں نے ایک ہی چیز سیکھی ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو کتنی بار یہاں آنے اور رہنے کی ضرورت ہے ، ہمیشہ ناظرین کی خدمت کے لئے رہو، کیونکہ وہی آپ کوکامیابی کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں۔ وہ ناظرین ہی ہیں، جن کی وجہ سے ہم آج یہاں ہیں۔

شیئر: