Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی معلمین سے عازمین حج ہوشیار رہیں ، وزارت

ریاض - - - - - - وزارت حج و عمرہ کے میڈیا سینٹر نے واضح کیا کہ عازمین حج کیلئے وزارت نے صرف ایک آن لائن ویب سائٹ قائم کی ہے اس کے سوا ہماری کوئی ویب سائٹ نہیں ۔ غیر قانونی طور پر حج پیکیج فروخت کرنیوالے خود ساختہ داخلی معلمین سے ہوشیار رہا جائے ۔ جو لوگ داخلی عازمین کو اپنے طور پر حج مقامات لیجانے کیلئے اشتہارات دے رہے ہیں وہ سعودی اور غیر ملکی داخلی عازمین کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ امسال جو سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی حج پر جانا چاہتے ہوں وہ وزارت حج کی جاری کر دہ واحد ویب سائٹ سے آن لائن حج اندراج کرانے کا اہتمام کریں ۔ وزارت کے میڈیا سینٹر نے خبردار کیا کہ اگر کوئی غیر ملکی یا سعودی عازم حج آن لائن اندراج سے ہٹ کر داخلی معلم کو اضافی فیس دے گا تو وہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالا شمار کیا جائے گا ۔ کسی بھی عازمین حج کو اس کی اجازت نہیں ہے ۔

شیئر: