Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا جواب جمع

  اسلام آباد... تحریک انصاف نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔700 سے زائد صفحات پر مشتمل جواب میں کہا گیا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تحریک انصاف نے غیر ملکیوں سے نہیں، دہری شہریت رکھنے والوں سے فنڈز اکٹھے کئے ۔ تحریک انصاف کی فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈ ممنوعہ یا غیرملکی نہیں۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیئے۔ بدنیتی کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

 

شیئر: