پشاور...حکومت پاکستان نے افغان طلبہ کے لئے اسکالر شپ د گنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میںزیر تعلیم افغان طلبہ کو 3 ہزار نئے وظائف دئیے جائیں گے۔3 ہزار افغان طلبہ پہلے ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے طور خم کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کو آمد ورفت کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کرنے کا عمل شروع کردیا۔اس سہولت سے افغان طلبہ آسانی سے پاک، افغان سرحد پر آمد ورفت کرسکیں گے۔ یہ اجازت نامہ6 ماہ تک کار آمد رہے گا۔