Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میں ہڑتال کا 45واں دن

دارجلنگ۔۔۔۔دارجلنگ میں ہونیوالی عام ہڑتال کو ہفتے کو 43دن مکمل ہوگئے۔ گورکھا جن مکتی مورچہ نے علیحدہ گورکھا ریاست بنانے کی مانگ کرتے ہوئے ہڑتال طلب کی تھی جو 15جون سے جاری ہے۔ مورچہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے ہڑتال کا خود اپنا ریکارڈ توڑ دیا تاہم ہڑتال کے نتیجے میں عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہورہی ہیں اور نقدی بھی نہیں رہی۔یکم اگست تک صورتحال بہتر ہونے کی کوئی توقع نہیں کیونکہ اس دن گورکھا لینڈ تحریک کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس دہلی میں ہوگاجو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔بی جے پی کی حکومت نے ابتک اس ہڑتال کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

شیئر: