حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنادیا
عدن.... یمن کی قانونی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے دفاعی نظام نے تعزکے مغربی ضلع مقبنہ پر میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔ اتحادی طیاروں نے حوثیوں پر 4فضائی حملے کئے۔ انکی 3گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ الجوف میں 3محاذوں پر فوجی کارروائی کی۔ یمنی فوج کے ترجمان عبداللہ الاشرف نے بتایا کہ سرکاری افواج کو حوثیوں کے خلاف المصلوب، الساقیہ اور المتون محاذوں پر پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔