دبئی: شعلہ ٹاورمیں لگنے والی آگ سے 38اپارٹمنٹ چل گئے
دبئی: دبئی مارینا میں واقع الشعلہ ٹاور میں لگنے والی آگ سے 38اپارٹمنٹ مکمل طور پر جل گئے۔ آتشزدگی 26ویں منزل سے شروع ہوئی اور 64ویں منزل تک کو متاثر کیا۔ محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعلہ ٹاور کی جنوب مغربی سمت میں واقع اپارٹمنٹ متاثر ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ دبئی مارینا میں واقع شعلہ ٹاور میں مجموعی طور پر 87منزلیںہیں۔ان میں سے 87منزلوں میں رہائشی اپارٹمنٹ ہیں جبکہ 3منزلیں انتظامیہ کے لئے مختص ہیں۔ ٹاور میں 676رہائشی اپارٹمنٹ ہیں۔ شعلہ ٹاور میں جمعرات اور جمعہ 3 اور 4 اگست) کی درمیابی شب آگ لگی تھی۔