راولپنڈی... آرمی چیف کی زیر صدارت اتوار کو کور کمانڈرز کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران خطے اور بالخصوص افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال زیر غور آئی۔کورکمانڈرز کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری ر ہے گی ۔مشترکہ کوششوں سے آئین اور قانون کی عملداری قائم کریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ دیرپا قیام امن کے لئے افغانستان کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعاون کے خواہاں ہیں۔