Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل ظفار میں حوثیوں کے اسلحہ کے گودام تباہ

صنعائ..... یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو جبل ظفار میں حوثیوں کے اسلحہ گوداموں اور راکٹ لانچرز تباہ کردیئے۔ یہ صنعاءکے جنوب مغرب میں واقع ہیں۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ بمباری کے بعد گودام میں زبردست دھماکے ہوئے اوراس سے اٹھنے والی آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ صعدہ میں فوجی ذرائع کا کہناہے کہ اتحادی طیاروں نے سرحدی علاقوں میں دسیوں فضائی حملے کئے۔ حوثیوں کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

شیئر: