واشنگٹن۔۔۔ امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور ان کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے رائل نیوز " آن لائن چینل کی نشریات کو فیس بک سے نشر کرنا شروع کر دیا۔ امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے مرکزی ذرائع ابلاغ کے ساتھ مسائل کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے میڈیا کے قیام کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میںصدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور ان کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے آن لائن چینل کی نشریات کو فیس بک سے نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ سی این این اور نیویارک ٹائمز کو جھوٹی خبریں بنانے کا قصوروار ٹھہراتے ہیں۔