Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی عدالت میں گواہی سے لالو کا انکار

رانچی۔۔۔۔لالو پرساد یادو کے وکیل پربھات کمار کے مطابق آر جے ڈی لیڈر اور بہارکے سابق وزیر اعلیٰ نے چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں شیوپال سنگھ کے سامنے پیش ہونے اور گواہی دینے سے انکار کردیا۔لالو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہائیکورٹ میں عدالت بدلنے کی درخواست دی ہے لہذااس معاملے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ عدالت نے لالو پرساد کو اپنی نئی درخواست پر سماعت کیلئے دوپہر 2بجے پیش ہونے کا حکم دیا ۔پربھات کمار نے بتایا کہ عدالت میں تبدیلی کی درخواست جھارکھنڈ ہائیکورٹ میں درج کی گئی ہے جس پر 18اگست کو شنوائی کا امکان ہے۔

شیئر: