کراچی... کراچی کی عدالت نے دہری شہریت کیس میں نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے خلاف کرمنل کارروائی کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ۔عدالت نے دونوں رہنمادں کو گرفتار کر کے یکم ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ۔دہری شہریت کیس میں بریت کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہونی ہے تاہم طلبی کے باجود پیش نہیں ہوئیں۔فرح ناز کے وکیل نے مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فرح ناز اصفہانی علاج کیلئے ملک سے باہر ہیں، انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔ ایڈووکیٹ پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن میمونہ نے کہا کہ جان بوجھ کر تاخیری حربے استعال کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2012 میں دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے پر الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا تھا۔