Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11لاکھ سے زیادہ خارجی عازمین کی ویکسین

ریاض۔۔۔سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شب تک 11لاکھ سے زیادہ خارجی عازمین کو ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر ویکسین دی گئی۔8لاکھ4ہزار237عازمین کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، جدہ کی اسلامی بندرگاہ، جدیدۃ عرعر،الودیعہ، البطحا، کنگ فہد پل، الحدیثہ ، الرقعی، سلویٰ اور حالۃ عمار بری سرحدی چوکیوں پر لگائے گئے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج موسم کے آغاز سے لیکر جمعہ کی شب تک 2لاکھ36ہزار569عازمین کو پولیو اور 97 ہزار705عازمین کو یلو فیور کے قطرے پلائے گئے۔ وزارت صحت امسال تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر یکم ذیقعدہ سے صحت مراکز قائم کئے ہوئے ہے۔

شیئر: