Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذی الحجہ کے چاند کا فیصلہ کل ہوگا، سپریم کورٹ

ریاض (واس) سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ 29ذی قعدہ 1438ھ پیر کو سعودی عرب میں کہیں بھی چاند نظرنہیں آیا۔ مطلع ابر اور گرد آلود ہونے کیوجہ سے کہیں بھی چاند نہیں دیکھا جاسکا۔ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق پیر کو ذی قعدہ کی 29تاریخ تھی۔ سپریم کورٹ نے وعدہ کیا ہے کہ منگل کو رویت ثابت ہوجانے پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بابت اعلان معمول کے مطابق ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھا کہ امسال یکم ذی الحجہ بدھ کو ہوگا۔ ام القریٰ کیلنڈر میں بھی یکم ذی الحجہ بدھ ہی کو ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: