Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100سیٹلائٹ چینلز حج آگہی مہم میں شامل

مکہ مکرمہ ....وزیر اسلامی ا مور و دعوت و رہنمائی شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے بتایا ہے کہ امسال 100سیٹلائٹ چینلز حج آگہی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کے ذریعے وزارت کے تیار کردہ دعوتی پروگرام ، فلمیں اورتقاریر پیش کی جارہی ہیں۔ آل شیخ نے بتایا کہ سعودی عرب پہنچتے ہی عازمین کو دینی سوالات کے جوابات، حج مطبوعات اور مختلف زبانوںمیں دینی لٹریچر کی فراہمی کاسلسلہ شروع کردیا جاتا ہے۔
 

شیئر: