Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صراحہ ایپ بھی غیر محفوظ

صراحہ ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ یہ ایپ اتنی بھی محفوظ نہیں جتنا صارفین اسے سمجھ بیٹھے ہیں۔ یہ صارفین کے پیغامات تو رازداری سے پہنچا دیتی ہے مگر خود صارفین کے روابط کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیتی ہے۔ سیکیورٹی انالسٹ زارے جولین کی جانب سے اس بات کو منظرعام پر لایا گیا ہے کہ ایپ کو انسٹال کرتے ہی یہ موبائل میں موجود روابط کو اپنے سرور میں محفوظ کرنا شروع کر دیتی ہے۔ایپ کے مالک زین العابدین توفیق نے ایپ کی اس کمزوری کو تسلیم کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلی اپ ڈیٹ میں اسے دور کر دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کی صراحہ اپنے ڈیٹا بیس میں کسی قسم کا ڈیٹا محفوظ نہیں کر رہی۔ وہ صارفین جو اس انکشاف کے بعد اپنا صراحہ اکاؤنٹ ختم کرنا چاہ رہے ہیں، انہیں صراحہ ویب سائٹ سے رجوع کرنا ہو گا کیونکہ موبائل ایپ میں اس وقت اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: