عدن ....حوثی باغیوں کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں اور معزول یمنی صدر علی صالح کی پارٹی کے ساتھ تمام جھگڑے ختم کرنے کا سمجھوتہ ہوگیاہے۔ دونوں گروپوں کے رہنماﺅں نے صنعاءمیں پے درپے ملاقاتیں کرکے پیر اور منگل کی درمیانی شب نئے سمجھوتے کا اعلان کیا۔