Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی متوقع

جدہ: امسال 20لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔ اضاحی پروجیکٹ کے نگران انجینئر موسی بن علی العکاسی نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کی بنیادی وجہ عازمین کی تعداد میں اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں تمام مذبح خانوں کو سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ حج مشنوں اور داخلی حج کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے عازمین کو قربانی کے کوپن کے حوالے سے مطلع کریں کہ یہ کوپن اضاحی پروجیکٹ کے مراکز یا آن لائن فروخت ہوتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: