Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکی لیکس کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی

آور مائن نامی ہیکرز گروپ نے وکی لیکس کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا۔ ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام دیا جاتا رہا ” ہائے! یہ آور مائن سیکیورٹی گروپ ہے، پریشان مت ہوں، ہم صرف ٹیسٹ کر رہے ہیں ، ایک گروپ نے آپ سب کو شکست دے دی ہے“۔ ہیکرز نے #وکی_یکس _ہیک کو ٹویٹر ٹرینڈ بنانے کا پیغام بھی دیا۔ یہ پیغام ویب سائٹ پر کافی دیر تک موجود رہا تاہم بعد میں ویب سائٹ کو وقتی طور پر معطل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ آور مائن نامی یہ گروپ بڑی شخصیات اور کمپنیوں کے اکاؤنٹس ہیک کر چکا ہے۔ حال ہی میں اس گروپ کی جانب سے سونی پلے اسٹیشن اور بار سلونا کے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیا گیا تھا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: