اسلام آباد... تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ تحریک انصاف نے میانمار میں روہنگیامسلمانوں پر جاری مظالم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے تحریک التوا جمع کرائی ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا کہ لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جارہے ہیں۔ یہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے۔ جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔