Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف کیلئے جمہوریت کا تحفظ کیا جائے ،چیف جسٹس

اسلام آباد...چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انصاف کے لئے ضروری ہے کہ جمہوریت کا تحفظ اور بچاو کیا جائے۔نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر از خود نوٹس لئے۔گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی حقوق سیل کے ذریعے 29 ہزار 657 شکایات کو نمٹایا گیا۔ججوںنے چھٹیوں کا بیشتر وقت بھی کام میں گزارا۔ اس کے باوجود زیرالتواکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا 31۔اگست 2016 کو زیر التوا مقدمات کی تعداد 30 ہزار 871 تھی۔ایک سال کے دوران 13 ہزار 667 مقدمات نمٹائے گئے۔ اس کے باجود 31 اگست 2017 تک زیرالتوا مقدمات کی تعداد 36 ہزار 692 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کر یں۔کوئی اتھارٹی یا ریاستی ادارہ آئین کے خلاف کام کرے تو عدلیہ کو جوڈیشل ریویو کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ناانصافی سے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ناانصافی قوموں کو افراتفری اور انارکی کی طرف لے جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے۔

 

شیئر: