ممبئی میں تعمیراتی فیس میں 25فیصد اضافہ
ممبئی۔۔۔۔ممبئی میں اب مکانوں کی قیمت میں زبردست اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ کارپوریشن نے تعمیراتی فیس میں 25فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ سالانہ کی بنیاد پر ہوگا۔یہ تجویز میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن نے عمارت کی تعمیرکیلئے مطلوبہ اجازت نامہ کی فیس میں 25فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیس میں سالانہ 10فیصد کا اضافہ ہوتا رہے گا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں یہ تجویز منظور ہوتے ہی فیس میں اضافہ ہوجائے گا۔